Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

پلواما میں بھارتی فوج کی بربریت، 2 نوجوان شہید، فائرنگ سے متعدد زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بربریت جاری ہے۔ قابض فوج نے ضلع پلواما میں ظالمانہ کارروائی کرتے ہوئے 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے متعدد نوجوان زخمی بھی ہوئے۔
مقبوضہ وادی کے عوام مسلسل بھارتی مظالم کا شکار ہیں۔ کشمیری نوجوانوں کی نسل کشی جاری ہے۔ غاصب فوج نے نوجوانوں کو ضلع پلواما کے علاقے کاکا پورہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے لڑکی سمیت کئی نوجوان زخمی بھی ہوئے۔ معصوم کشمیریوں کے خلاف کارروائی میں بھارتی پولیس، سی آر پی ایف اور فوج نے حصہ لیا۔
کارروائی کے دوران علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔ بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج بھی کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular