29دسمبر 2009 کوعوام نے دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنادیا تھا
تہران (نیوز ڈیسک) ایران میں ولی امر المسلمین آیت اللہ خامنہ ای سے اعلان وفاداری کی تجدیدکیلئے یوم بصیرت پورے جوش وخروش سے منایا گیا، کورونا وائرس کی وجہ سے بڑی بڑی ریلیاں نہیں نکالی جاسکیں تاہم عوام نے اسلامی جمہوری نظام اور رہبر انقلاب اسلامی سے اپنی وفاداری اور استبدادی قوتوں سے برات کا اعلان کیا ،29دسمبر 2009 کو صدارتی انتخابات کے بعد انقلاب اور اسلامی جمہوری نظام کے دشمنوں نے ایران کے اندر فتنہ و فساد پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن ایرانی عوام نے دشمنوں کے فتنوں پر گہری نگاہ رکھی اور پورے ملک میں عظیم الشان ریلیاں اور جلوس نکال کر دشمنوں کے فتنوں اور منصوبوں پرپانی پھیر دیا جس کی مناسبت سے اسے یوم بصیرت کا نام دیا گیا
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ولی امرالمسلین سے وفاداری کی تجدید کیلئے یوم بصیرت منایا…
ولی امرالمسلین سے وفاداری کی تجدید کیلئے یوم بصیرت منایا گیا
-
Ilyas - دسمبر 31, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 8
- 0 minute read


































