لاہور( پ ر ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے درجہ شہادت الثانویہ العامہ سے شہادة العالمیہ تک کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا علان کردیا ہے، نیز حفظ القران ،تجوید و قرات اور پیش نمازی کے ضمنی امتحانات 2020ءکابھی اعلان کردیا گیاہے، نتائج کو وفاق المدارس الشیعہ کی ویب سائیٹ wmshia.comپر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔وفاق کی طرف سے جاری اعلامیہ میں اعلان کیا گیا ہے کہ ری چیکنگ کی درخواستیں ایک ماہ کے اندر ناظم امتحانت کے نام مقررہ فیس کے ساتھ بھجوائی جاسکتی ہیں۔جبکہ مدارس کو بھی گزٹ کی فوٹو کاپی بذریعہ ڈاک بھجوائی جارہی ہے
- Home
- خبریں
- قومی خبریں
- وفاق المدارس الشیعہ نے ضمنی امتحانات کے نتائج کا علان…
وفاق المدارس الشیعہ نے ضمنی امتحانات کے نتائج کا علان کردیا
-
Ilyas - مارچ 10, 2021
- قومی خبریں
- 9
- 1 minute read


































