عراق سے تعلقات کو فروغ دینا اولین مقصد ہونا چاہئے،آیت اللہ بشیر نجفی
نجف (نیوزڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے نجف میں بزرگ مرجع آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات کی ، آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی نے کہا کہ حکومت پاکستان کاعراق اوردیگرعرب ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون قائم کرنا اورموجودہ تعلقات کو فروغ دینا اولین مقصد ہونا چاہئے، اس کیلئے آپ کو قدم بڑھانا چاہئے اس لئے عراق پاکستان کے مقابل ایک چھوٹا ملک ہے لیکن خدا نے اسے تیل آرسینک اور یورونیم جیسی نعمات سے نوازا ہے، دنیا کی بڑی طاقتیں عراق سے اپنے تعلق بہتر کرکے اس سے فائدہ اٹھا رہی ہیں اورمزید اٹھانا چاہتی ہیں لہذا آپ بھی قدم بڑھائیں اورتعلقات کو استوارکریں۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- وزیراعظم کے معاون کی آیت اللہ بشیر نجفی سے ملاقات


































