Sun Oct 11, 2026

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج

روزانہ کی خبریں

میکرون کے بیان پر او آئی سی کے رکن ممالک کی خاموشی ناقابلِ قبول ہے، صاحبزادہ حامد رضا

سنّی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئيل میکرون کے اسلام مخالف اور حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی اہانت پر مبنی بیان پر اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کی خاموشی قابل قبول نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم جیسی عظیم ہستی کی اہانت پر خاموشی، در حقیقت تمام مسلمانوں اور اسلامی مقدسات کی توہین کے مترادف ہے۔ سنّی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے سوال کیا کہ اس معاملے میں خاموش رہنے والے ممالک کس طرح سے اسلامی ملکوں کی تنظیم کے رکن ہو سکتے ہیں؟
انھوں نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بارے میں فرانسیسی صدر کے بیان کو کسی بھی صورت میں تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ واضح رہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئيل میکرون نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کا ملک پیغمبر اسلام(ص) کے خلاف اہانت آمیز خاکے شائع کیے جانے کی حمایت کرتا رہے گا۔ ان کے اس بیان سے پوری دنیا کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ ہے لیکن بعض عرب ممالک، مغربی ممالک کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے پوری طرح سے خاموش ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular