Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

ملک کی ترقی کے لیے کثیرالجہتی حکمت ِعملی بنانا ہوگی،علامہ ناصر عباس جعفری

اداروں کومظبوط،کرپشن کا خاتمہ،تعلیمی نظام کودرست کرنا ہوگا، سمپوزیم سے خطاب
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوقومیں اپنے عظیم اورقابل قدر اسلاف کو بھول جاتی ہیں وہ انحطاط کاشکارہوجاتی ہیں،دوعظیم شخصیتیں قائداعظم محمد علی جناح ؒاور علامہ اقبال ؒجنہیں سازش کے تحت جان بوجھ کر عوا م کے ذہنوں سے نکالا جارہا ہے۔پاکستانی قوم بالخصوص نوجوان نسل اگرانحراف سے بچناچاہتی ہیں،عظیم اورباوقارقوم بنناچاہتی ہیں توانہیں چاہیے کہ اقبالؒکو پڑھیں۔ان خیالات کا اظہار سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم ضلع جنوبی کے تحت کیتھولک کلب،کراچی میں منعقدہ سمپوزیم بعنوان”پاکستان کی عالمی اہمیت اوردرپیش چیلنجز“سے خطاب کرتے ہوہے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو اسے علاقائی اورعالمی سطح پراہم بناتی ہیں اورانہی خصوصیات کی وجہ سے پاکستان کوچیلنجزکا سامنا ہے۔پاکستان جغرافیائی لحاظ سے بہت اہم ہے۔یہاں دنیا کے اونچے پہاڑ، گلیشئر، دریا، سمندر، سحرا، میٹھے پانی کے ذخائر، کوئلہ، گیس، زرعی زمینیں ہیں۔جیوپولیٹیکلی بھی پاکستان کی بہت اہمیت ہے،ہمارے چاروں ہمسائے ممالک ایران، چین، روس اورانڈیا کو ہماری ضرورت ہے۔پاکستان عالم اسلام کی واحدایٹمی قوت ہے،پاکستان کی آبادی کی اکثریت جوانوں پرمشتمل ہے،دنیا کی دوسری بڑی شیعہ آبادی پاکستان میں ہے،یہا ں کی عوام شیعہ سنی دونوں دین دارمتدین اورانقلاب اسلامی ایران سے لگاؤرکھنے والی ہے۔ان تمام خوبیوں کی وجہ سے ہمیں کبھی ایف اے ٹی ایف،شیعہ سنی تفرقہ،تکفیراور مختلف مشکلات اورچیلنجزکاسامنارہتاہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے ہمیں کثیرالجہتی حکمت عملی بنانا ہوگی،اداروں کومظبوط وخودمختار،کرپشن کا خاتمہ،ری فارمز لانا،تعلیمی نظام کودرست کرنا،اپنی لوکل انڈسٹریز کو سپورٹ،اپنی تہذیب اورثقافت کااحیاء کرنا ہوگایہ سب چیلنجزہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں رہبر معظم کی اقتصادِمقاومتی کوپڑھناچائیے۔جس سے ایران اتنی پابندیوں کے باوجود بھی ترقی کررہاہے۔ کوالالمپورسمٹ میں پاکستان کی عدم شرکت پر انہوں نے کہا کہ محمدبن سلمان(ایم بی ایس)اور محمد بن زید(ایم بی زیڈ)کی وجہ سے ملکی اور امت مسلمہ کے مفادات کاسمجھوتہ کرناشرمناک ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular