مقاومتی گروپوں نے ثابت کیا ہے کہ اسرائیل نے مقدس مقامات پر حملہ کیا اور فلسطینیوں کے شہر پر حق کو مجروح کرنے کی کوشش کی تو کوئی خاموش نہیں بیٹھے گا
صیہونی حکومت گمان کر رہی تھی کہ بیت المقدس کو یہودی رنگ دینے کا مسئلہ، بیانات سے زیادہ آگے نہ بڑھے گا لیکن اس سے حساب کتاب کی غلطی ہو گئی
بیروت (نیوز ڈیسک) حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ مسجد الاقصی، بیت المقدس اور مسلمانوں اور عیسائیوں کے لئے مقدس مقامات کی توہین علاقائی جنگ کا باعث بنے گی ،، جنوبی لبنان کی آزادی کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں حسن نصراللہ نے کہا کہ غزہ کے گروپوں نے ثابت کیا ہے کہ اسرائیل نے مقدس مقامات پر حملہ کیا اور فلسطینیوں کے شہر پر حق کو مجروح کرنے کی کوشش کی تو کوئی خاموش نہیں بیٹھے گا انہوں نے خبردارکیا کہ حزب اللہ بھی اگلی بارجنگ میں شامل ہوسکتی ہے، اسرائیلیوں کو یہ سمجھنا چاہئے کہ مقدس شہر اور مسجد اقصی کی خلاف ورزی پر غزہ مزاحمت پر نہیں رکے گی، صیہونی حکومت گمان کر رہی تھی کہ بیت المقدس کو یہودی رنگ دینے کا مسئلہ، بیانات سے زیادہ آگے نہ بڑھ سکے گا لیکن دشمنوں سے حساب کتاب کی بڑی غلطی ہو گئی اور اس نے سوچابھی نہیں تھاکہ غزہ ایسا تاریخی فیصلہ کرے گا اور غزہ نے بیت المقدس میں غاصبوں کے اقدامات کے جواب میں اپنے فیصلے سے دوست اور دشمن سب کو ہی حیران کر دیا کہا کہ غزہ کی حالیہ جنگ اسرائیلی دشمن کے ساتھ جنگ کی تاریخ میں تاریخی قدم تھی اور سیف القدس نامی آپریشن کی تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ غزہ بیت المقدس اور اس کے باشندوں کے دفاع کے لئے اٹھ کھڑا ہوا نہ غزہ کی حفاظت کے لئے، غزہ کے باشندے اور مزاحمت مسجد الاقصی اور بیت المقدس کی حفاظت کے لئے قربانی دینے کو تیار رہے ،سید حسن نصر اللہ نے صیہونیوں کو مخاطب کرکے کہا کہ بیت المقدس اور مسجد الاقصی پر حملہ، علاقائی جنگ کے معنی میں ہے اور اس کا مطلب اسرائیل کا زوال ہے، فلسطینی مزاحمتی تحریک کے رہنماں اور ان کی فوجی شاخوں کے کمانڈروں نے حالیہ جھڑپوں میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا، سید حسن نصر اللہ نے جنرل قاسم سلیمانی سمیت لبنان، فلسطین اور ان عرب ممالک کے شہدا کو یاد کیا جنہوں نے جنوبی لبنان کی آزادی میں اپنا کردار ادا کیا،ان کا کہنا تھا کہ سن دو ہزار میں لبنانی قوم اور مزاحمت نے جو کامیابی حاصل کی وہ قومی تحریکوں اور پارٹیوں کی قربانیوں کا نتیجہ تھی
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- مقدس مقامات کی توہین علاقائی جنگ کا سبب بنے گی،سید…
مقدس مقامات کی توہین علاقائی جنگ کا سبب بنے گی،سید حسن نصراللہ
-
Ilyas - جون 3, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 20
- 0 minute read


































