
جنیوا : اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے ایک بار پھر غرب اردن میں صیہونی آبادکاری اور غیرقانونی یہودی بستیوں کو جنگی جرم قرار دیا ہے، جنیوا میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمیشن کے تفتیش کار مائیکل لنک نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی یہودی بستیوں کا قیام جنگی جرائم کے مترادف ہے، عالمی برادری کو اسرائیل پر یہ بالکل واضح کر دینا چاہیے کہ وہ قبضے کا مرتکب ہو رہا ہے، اسرائیل کو کسی صورت بے لگام نہیں چھوڑا جاسکتا، غاصب اسرائیل نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ۔


































