Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

مسلمانوں میں فساد کیلئے بھارت میں نئے فتنے نے سر اٹھالیا

نام نہاد شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے قر آن میں جہاد سے متعلق 26 آیات کو حذف کرنے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
 قر آن مجید میں ایک زیر زبر کی بھی تبدیلی ممکن نہیں ،علامہ کلب جواد ،وسیم رضوی کا مقصد فتنے کی آگ بھڑکانا اور شیعہ مکتب فکر کو بدنام کرناہے، علمائے کشمیر
کراچی (نیوز ڈیسک) مسلمانوں میں فساد کیلئے بھارت میں نئے فتنے نے سر اٹھالیا، متنازع شخصیت فلم پروڈیوسر اور نام نہاد شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں مطالبہ کیا گیاہے کہ قر آن مجید میں جہاد سے متعلق 26 آیات کو حذف کیا جائے کیونکہ ان سے دہشت گردی کو تقویت مل رہی ہے،وسیم رضوی کی اس درخواست پر مسلمانوں میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اور بھارت کے مختلف شہروں میں وسیم رضوی کے خلاف مظاہرے کئے گئے اور اس کے پتلے جلائے گئے، مظاہرین نے ملک میں فساد پھیلانے کی سازش کے الزام میں وسیم رضوی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے، آل انڈیا مجلس علما ہند کے جنرل سکرٹری مولانا سید کلب جواد نے کہا ہے کہ وسیم رضوی ہمیشہ ملک میں فساد کروانے کی سازش کرتا رہتا ہے اور اب تو حد ہی کر دی کہ یہ ملعون شخص قر آن مقدس کے خلاف کھڑا ہوگیا ہے ،سپریم کورٹ میں اسکی پٹیشن کو چیلنج کیا جائے گا، مولانا سید کلب جواد نے کہا ہے کہ قر آن مقدس کی توہینِ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ، قر آن مجید میں ایک زیر زبر کی بھی تبدیلی ممکن نہیں ، علمائے کشمیر کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کا توہین قر آن اقدام مسلمانوں کے درمیان فتنے کی آگ بھڑکانے کی سازش اور شیعہ مکتب فکر کو بدنام کرنے کی ایک کوشش ہے، جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے وسیم رضوی کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular