دمشق میں اسرائیل کے بزدلانہ حملے میں اسلامی جہاد کے دو جوان شہید
مقبوضہ بیت المقدس(نیوز ڈیسک) اسرائیل، مزاحمتی تنظیموں کے ساتھ راکٹوں کے تبادلے کے بعد جنگ بندی پر مجبور ہوگیا، اقوام متحدہ اور مصر کی نگرانی میں جنگ بندی سمجھوتا کرلیا گیا، غزہ کے حالات اس وقت خراب ہوئے کہ جب صہیونی دہشت گردوں نے فلسطینی نوجوان کو شہید کر کے اس کے جنازے کی بے حرمتی کی، جس کے جواب میں اسلامی جہاد نے صہیونی بستیوں پر 22 راکٹ داغے،13اسرائیلی میزائل ڈیفنس سسٹم نے فضا میں تباہ کردئے جبکہ 9اسرائیل کے اندر مختلف مقامات پر گرے، ادھر دمشق میں اسرائیل کے بزدلانہ حملے میں اسلامی جہاد کے دو جوان شہید ہوگئے، ایک فلسطینی کو اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی سرحد پرگولی مار کر شہید کردیا،اسرائیل کے جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹروں، ڈرون اور توپ خانوں نے کئی بار غزہ کے مختلف علاقوں پر حملے کئے، جہاد اسلامی نے کہا کہ دمشق میں اسرائیل کے بزدلانہ حملے سے بخوبی واضح ہو گیا کہ اسے شکست ہوئی اور وہ فلسطین کی سرزمین پر القدس بریگیڈ کے جوانوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- مزاحمتی تنظیموں کی اسرائیل پر راکٹوں کی بارش
مزاحمتی تنظیموں کی اسرائیل پر راکٹوں کی بارش
-
Ilyas - فروری 27, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 20
- 0 minute read


































