Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

محمد بن سلمان امریکا میں ایک اور مقدمہ میں پھنس گیا


 سعودی خفیہ ادارے کے جلاوطن سابق افسر سعد الجبری کی جانب سے قاتلانہ حملہ کا مقدمہ،مجھے 3برس قبل کینیڈا میں قتل کرنے کی کوشش کی گئی،سعود الجبری
خاشقجی کے فوری بعد مجھے قتل کرنے کیلئے اسکواڈ کینیڈا بھیجا گیا، مدعی،سعد الجبری کی اپنے جرائم چھپاناچاہتا ہے،مجھے عدالتی کارروائی سے استثنا حاصل ہے، بن سلمان کا جواب
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکا میں قاتلانہ حملے کے ایک اور کیس میں پھنس گیا، سعودی خفیہ ادارے کے جلاوطن سابق افسر سعد الجبری نے مقدمہ دائر کیا تھا کہ محمد بن سلمان نے اسے 3برس قبل کینیڈا میں قتل کرنے کی کوشش کی گئی جس سے وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے، محمد بن سلمان انھیں اس لئے قتل کرنا چاہتے تھے کیوںکہ انھیں بہت کچھ معلوم تھا،تاہم بن سلمان نے تمام الزامات سے انکار کردیا اورحکمرانوں کو عدالتی کارروائی سے حاصل استثناکے پیچھے چھپنے کی کوشش کی ،تاہم سعد الجبری نے سعودی ولی عہد پر ایلین ٹورٹ قانون اور 1991 کے ٹارچر وکٹم پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ دائر کیا ہے جو انھیں امریکامیں غیر ملکی باشندوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے مقدمہ درج کروانے کی اجازت دیتا ہے
 سعودی ولی عہد کا کہنا ہے کہ یہ سعد الجبری کی اپنے جرائم چھپانے کی کوشش ہے ،الجبری کا مقدمہ ’خاصا افسانوی ہے اور اس میں سعودی ولی عہد کا تعارف کرتے وقت انھیں شیکسپیئر کے ڈراموں کے کسی غظیم ترین ولن سے تشبیہ دی گئی ہے،الجبری نے الزام عائد کیا تھا کہ 2017 میں کینیڈا فرار ہونے کے بعد سے محمد بن سلمان نے متعدد مرتبہ ان کی سعودی عرب واپسی کے لیے کوششیں کی ہیں جمال خاشقجی کے قتل کو دو ہفتے بھی نہیں گزرے تھے جب ٹائیگرا سکواڈ نے کینیڈا کا رخ کیا تاکہ انھیں قتل کیا جا سکے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular