Sun Oct 11, 2026

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج

روزانہ کی خبریں

ماہ ربیع الاول کو اتحاد امت کے طور پر منانے کا اعلان

 پورے ملک میں اتحاد امت اور میلاد کانفرنسز منعقد کی جائیں گی، اس ماہ ہر جمعہ کو اتحاد امت کے حوالے سے گفتگو کی جائے،ملی یکجہتی کونسل کااعلان
 عوام کو بتایا جائے کہ ہم تمام مسالک کے لوگ اور علمائے کرام متحد ہیں،ہم توہین و تکفیر اور فرقہ واریت کے خلاف ہیں اور اس مشن کو جاری رکھیں گے
 اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملی یکجہتی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ ربیع الاول کے مہینے کو اتحاد امت کے طور پر منایا جائےگا ، کونسل کی جانب سے پورے ملک میں اتحاد امت اور میلاد کانفرنسزمنعقد کی جائیں گی ،اس بات کا اعلان ملی یکجہتی کونسل کے صدر محترم ڈاکٹر ابوالخیر زبیر نے مرکزی رہنماو ¿ں کے ساتھ نیشنل پریس کلب میں نیو زکانفرنس کے دوران کیا،انہوں نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ اس ماہ ہر جمعہ کو اتحاد امت کے حوالے سے گفتگو کی جائے اور عوام کو بتایا جائے کہ ہم تمام مسالک کے لوگ اور علماءکرام متحد ہیں،ہم توہین و تکفیر اور فرقہ واریت کے خلاف ہیں اور اس مشن کو جاری رکھیں گے، شیعہ علما کونسل کے علامہ عارف واحدی نے کہا کہ ملک و قوم کی وحدت کے خلاف کچھ اندرونی شرارتی عناصر اور کچھ بیرونی سامراجی اور دشمن قوتیں ملک کو غیر مستحکم کرنے کیلئے فرقہ واریت پھیلانے کی سازشیں کر رہے ہیں، مگرہم سب عہد کر رہے ہیں کہ پہلے کی طرح آج بھی ہم سب میدان میں انہیں اسلاف اور بزرگان کے عزم اور جذبے کے ساتھ موجود ہیں اور فرقہ واریت،انتشار اور افتراق کی ہرسازش کو ناکام بنائیں گے ، پریس کانفرنس میں لیاقت بلوچ ،علامہ راجہ ناصر عباس،مفتی گلزار نعیمی،ثاقب اکبر،مولانا مقصود سلفی،سید صفدر شاہ گیلانی بھی موجود تھے

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular