Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

قاسم سلیمانی کی شہادت نے ایرانی قوم میں امریکا کے خلاف نفرت کو تازہ کر دیا،جماعت اسلامی

امریکی رعب و دبدبہ ختم ہوگیا ہے، اب اسے ہر جگہ رسوائی ملے گی
مشہد(نیوز ڈیسک) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے مشہد میں پاکستانی طلبہ اور علما کے استقبالیہ سے خطاب میں کہا کہ بیرون ملک پاکستانی نوجوان و طلبہ پاکستان کے سفیر ہیں، ایران میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ اپنے اندر اسلامی انقلابی روح پیدا کریں، تعصبات، عدم برداشت اور ہر نوعیت کی شدت کے بت توڑ دیں، امریکی استعمار اور اس کے حواریوں نے ہمیں عرب و عجم، شیعہ و سنی کی حقیقت کو ہماری بے عملی اور اسلام کے انقلابی پیغام سے دور ہونے کی وجہ سے تقسیم در تقسیم کر دیا ہے، ہم انجانے زہر کے پیالے پی رہے ہیں لیاقت بلوچ نے کہاکہ ایران میں اسلامی انقلاب کو 41 سال ہوگئے، پوری دنیا کی جانب سے مسلط ظلم اور رکاوٹ کو ایرانی قیادت پوری قوم کو متحد کرنے کا ذریعہ بنا دیتی ہے، جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت نے ایرانی قوم میں امریکا کے خلاف نفرت کو تازہ کر دیا ہے، ٹرمپ نے غلطی کی ہے، امریکی رعب و دبدبہ ختم ہوگیا ہے، اب اسے ہر جگہ رسوائی ملے گی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular