مسئلہ کے عدم حل کا خطرہ مول نہیں لے سکتے جو نئے بحرانوں کا سبب بن سکتا ہے
روم(نیوز ڈیسک) مسیحی روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے امریکا اور اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے معاملے پر دوبارہ غور کریں بشپس کانفرنس سے خطاب میں پوپ نے کہاکہ بحیرہ روم کے خطے کو اس وقت مشرق وسطی، شمالی افریقہ کے مختلف ممالک کے ساتھ ساتھ مختلف نسلی مذہبی یا اعتراف پسندگروہوں کے درمیان تنازعات، بدامنی اور عدم استحکام سے خطرہ درپیش ہے، ہم فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان حل طلب تنازعے کو نظر انداز نہیں کرسکتے اور نہ ہی ہم اس کے عدم حل کا خطرہ مول لے سکتے ہیں جوکہ نئے بحرانوں کا سبب بن سکتا ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- فلسطین اسرائیل، تنازعے کو نظر انداز نہیں کرسکتے، پوپ
فلسطین اسرائیل، تنازعے کو نظر انداز نہیں کرسکتے، پوپ
-
Ilyas - فروری 27, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 16
- 0 minute read


































