Sun Oct 11, 2026

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج

روزانہ کی خبریں

علامہ عارف واحدی کی وفاقی مذہبی امور سے ملاقات

شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے وفاقی وزیر مذھبی امور صاحبزادہ ڈاکٹر نور الحق قادری سے ملاقات کی اس موقع پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جناب ڈاکٹر قبلہ ایاز صاحب بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر مذھبی امور صاحبزادہ ڈاکٹر نور الحق قادری نےملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی ناکام کوشش کو دشمنان اسلام و پاکستان کی سازش قرار دیا۔
اتحاد امت کے لئے عملی جدوجہد کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ھوئے اس مقدس مشن اور قرآنی تصور کو عملی طور پر اجاگر کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ھوئی۔
علامہ عارف واحدی نے محرم اور عزاداری کے انعقاد میں رکاوٹوں اور مشکلات کا ذکر کرتے ھوئے کہا کہ ھم سمجھتے ھیں کہ انتظامیہ کے بعض افسران اس طرح کی رکاوٹیں کھڑی کر کے تحریک انصاف کی بدنامی کا سبب بن رھے ھیں۔
جناب نور الحق قادری نے وضاحت کرتے ھوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرانے کے لئے محرم سے پہلے علمائے کرام،ذاکرین عظام اور مختلف طبقات فکر سے مشاورت کی گئی اس سے لوگوں میں مختلف غلط فہمیاں پیدا ھوئیں جو صحیح نہیں ھیں۔
ملاقات میں دینی اور قومی حوالے سے باھمی دلچسپی کے امور بھی مشاورت کی گئی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular