عالمی برادری اسرائیل پر قیدیوں کی رہائی کے لیے دباو ¿ ڈالے،عرب لیگ
جدہ (نیوز ڈیسک)عرب لیگ نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ جیلوں میں قید تمام فلسطینیوں بالخصوص عمر رسیدہ قیدیوں ، بیماروں اور قوت مدافعت کی کمی کے شکار فلسطینیوں کو رہا کرے، جنیوار 4 معاہدے کی رو سے تمام ممالک قیدیوں کو تمام بنیادی انسانی حقوق فراہم کرنے اور ان کے تحفظ کے پابند ہیں، کورونا وبا کے دنوں میں اسرائیل پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ فلسطینی قیدیوں بالخصوص بیماروں، بزرگوں، بچوں اور دائمی امراض کے شکار مریض قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرے عرب لیگ نے عالمی برادری پر بھی زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے دباو ¿ ڈالے اور جیلوں میں قید فلسطینیوں کے بنیادی حقوق پورے کرنے کے لیے اسرائیل پردباو ¿ ڈالے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- عرب لیگ کا اسرائیل پر فلسطینی قیدیوں کی رہائی پرزور
عرب لیگ کا اسرائیل پر فلسطینی قیدیوں کی رہائی پرزور
-
Ilyas - دسمبر 16, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 13
- 0 minute read


































