جنگی طیاروں نے آلودہ ماسک گرادئے، عوام کو ہوشیار رہنے کی اپیل
صنعا(نیوز ڈیسک) یمن کے وزیر اطلاعات و نشریات ضیف اللہ الشامی نے دار الحکومت صنعا اور دوسرے شہروں میں سعودی جنگی طیاروں سے وائرس سے آلودہ ماسک گرانے کا انکشاف کیا ہے، انہوں نے میڈیا اور کارکنوں سے کہا کہ وہ اس خطرے کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کریں انہیں ماسک پہننے یا اسے چھونے سے روکیں،ان کا کہنا تھا کہ سعودی فوجی اتحاد نے شدید بمباری اور محاصرہ جاری رکھ کریمن میں دنیا کا سب سے خطرناک انسانی المیہ پیدا کر دیا ہے اور یہ اتحاد دار الحکومت سمیت متعدد شہروں میں کورونا وائرس کو پھیلانے کے لئے آلودہ ماسک جنگی طیاروں سے گرا رہا ہے، یمن میں ابھی تک کورونا وائرس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یمن میں یہ وبا پھیلتی ہے تو اس کے لئے سعودی فوجیں ذمہ دار ہوں گی۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- عرب اتحادکی یمن میں کوروناوائر س پھیلانے کی سازش
عرب اتحادکی یمن میں کوروناوائر س پھیلانے کی سازش
-
Ilyas - اپریل 10, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 13
- 0 minute read


































