اسرائیل کے ساتھ دوستی عرب اقوام اور عالم اسلام میں تقسیم کا سبب بنے گی
غزہ(نیوز ڈیسک)حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ حکومتوں کے تعلقات استوار کرنے سے صہیونی ریاست کو تحفظ ملے گا اور اس کے نتیجے میں خطے میں نقل مکانی اور ہجرت کی ایک نئی لہر اٹھ سکتی ہے، اسرائیل کے ساتھ دوستی عرب اقوام اور عالم اسلام کے درمیان پھوٹ پیدا کرنے کا موجب بنے گی، انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے خطے میں صہیونی ریاست کے توسیعی پروگرام کو آگے بڑھانے اور مستقبل کے حوالے سے اس کے گھناو ¿نے عزائم کو مکمل کرنے کا موقع ملے گا ، امریکی پالیسی کے نتیجے میں خطے میں دوستوں اور دشمنوں کی ایک نئی صف بندی تیار ہو رہی ہے، امریکا اپنے ویژن کے مطابق خطے کو تقسیم کرنا اور خطے کی اقوام کو ایک دوسرے سے لڑانا چاہتا ہے ،کسی بھی عرب ملک کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پرلانا ایک خطرناک تزویراتی سیاسی غلطی ہوگی، حماس اپنے اصولی مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- عربوں کے تسلیم کرنے سے اسرائیل کو تحفظ ملے گا،…
عربوں کے تسلیم کرنے سے اسرائیل کو تحفظ ملے گا، اسماعیل ہنیہ
-
Ilyas - جنوری 1, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 10
- 0 minute read


































