انہیں امریکا اور ایران کے درمیان ناممکن توازن پر مجبور کیا جارہا ہے
لندن(نیوز ڈیسک)عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کو ایک قومی تنظیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کو غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں لندن میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں عراقی وزیراعظم نے کہا کہ ان کو امریکا اور ایران کے درمیان ناممکن توازن برقرار رکھنے پر مجبور کیا جارہا ہے، انہوں نے یورپ سے اپیل کی کہ اسے عراق کی قرضے میں جکڑی معیشت کی مدد کیلئے آگے آنا چاہئے، مصطفیٰ الکاظمی یورپی ممالک کے دورے کے آخری مرحلے میں لندن پہنچے اور وزیر اعظم بورس جانسن اور وزیر دفاع سمیت اعلی برطانوی حکام سے ملاقاتیں کیں،اس سے پہلے انہوں نے فرانس اور جرمنی کا دورہ کیا
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- عراق کو غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں،وزیر اعظم مصطفی…


































