Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

عراق میں فوجی آپریشن،داعش کے 120ٹھکانے تباہ، درجنوں ہلاک

جنوبی موصل میں مخمور کی پہاڑیوں میں شدید بمباری سے داعش کے خفیہ اڈے تباہ ، دیالہ میں دہشت گردوں کے درجنوں ٹھکانوں کو تہس نہس کردیا گیا
نینوا میں بھی اسٹریٹیجک فوجی آپریشن شروع، صلاح الدین میں شدالشعبی کے 2 جوان شہید ، امریکی فوجی عراق کی اربیل فوجی چھاونی سے نکل گئے
بغداد(نیوز ڈیسک) امریکی فوجی عراق کی اربیل فوجی چھاونی سے نکل گئے ،انہیں ورٹ بلیس ٹیکساس فوجی چھاونی میں منتقل کردیا گیا ہے، ادھر صوبہ صلاح الدین میں داعش کے حملے میں عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے 2 جوان شہید ہو گئے، دیالہ کے شہر بعقوبہ کے شمالی مشرقی علاقے میں بم دھماکے میں عراقی سیکورٹی فورس کے چار اہلکار جاں بحق و زخمی ہو گئے،ا ±دھر شمالی عراق میں فضائی بمباری میں داعش کے120 خفیہ ٹھکانوں کو بھی تہس نہس کردیا گیا ،یہ کارروائی جنوبی موصل میں واقع مخمور کی پہاڑیوں میں کی گئی، داعش کے خفیہ اڈوں کو ختم کرنے کیلئے کئے گئے آپریشن میں داعش کے27 سے زیادہ دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، صوبہ نینوا کے بعض علاقے خاص جغرافیائی پوزیشن اور دشوار گذار راستوں کے پیش نظر دہشت گردوں کے اکٹھا ہونے کا مرکز بن گئے ہیں ،جہاں اسٹریٹیجک فوجی آپریشن شروع کردیا گیا ہے،گذشتہ ہفتے دیالہ میں دہشت گردوں کے درجنوں ٹھکانوں کو تہس نہس کردیا تھا، 9 مارچ سے شروع کئے گئے آپریشن میں 312 فضائی حملے انجام پا چکے ہیں اور داعش کے 120خفیہ اڈوں کو تباہ کیا جا چکا ہے جبکہ بڑی تعداد میں داعش دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو چکے

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular