امریکا نے بحران کے دوران بھی دباؤ میں کوئی کمی نہیں کی،روحانی
تہران (نیوز ڈیسک) ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ طبی دہشت گردی کا سیاہ داغ امریکی حکمرانوں کے دامن پر ہمیشہ باقی رہے گا،تاریخ یاد رکھے گی کہ امریکا نے کورونا کے بحران کے دوران بھی ایرانی عوام کے خلاف دباؤ میں کوئی کمی نہیں کی، کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں حسن روحانی نے کہا کہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کو اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے، اگر اس دشوار صورتحال میں بھی انہوں نے اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہ کیا تو دنیا کو اس سے غلط پیغام جائے گا، صدر ایران نے امریکا کی خود سرانہ پالیسیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا شروع ہی سے یکطرفہ پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور کورونا وائرس کے حوالے سے بھی اس نے اسی غلط سوچ اور پالیسی کو اپنا رکھا ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- طبی دہشت گردی کا سیاہ داغ امریکی دامن پر
طبی دہشت گردی کا سیاہ داغ امریکی دامن پر
-
Ilyas - اپریل 17, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 21
- 0 minute read


































