ایران اورہمارے تعلقات اسٹریٹیجک نوعیت کے ہیں، اسماعیل ہانیہ
غزہ (نیوز ڈیسک) حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے کہاہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ حماس کے تعلقات اسٹریٹیجک نوعیت کے ہیں، القسام بریگیڈ اور استقامت کی حمایت میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کا کردار بنیادی اور مرکزی تھا،انہوں نے کہا کہ سینچری ڈیل نے امریکی سیاست کے مکروہ چہرے اور ساز باز منصوبے کے تلخ نتائج کو برملا کر دیا،فلسطین کے استقامتی گروہوں کو اس منصوبے کی مذمت اور اسے مسترد کر کے ایک قومی اسٹریٹیجی پیش اور یکساں موقف اختیار کرنا چاہئے اس سازشی منصوبے کے ذریعے بیت المقدس کو صہیونی حکومت کو دے دیا جائے گا۔


































