Tue Nov 24, 2026

اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ کارکن اور 2 فلسطینی شہید قطری وزیرِ اعظم کی مارکو روبیو سے ملاقات، ایران امریکا کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال این پی ٹی سے علیحدگی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا، اسماعیل بقائی وینزویلا کے تیل کا معاہدہ: امریکی نائب صدر کیخلاف تحقیقات کا آغاز سعودی فوج کا یمن پر فضائی حملہ امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد، 22 اداروں پر نئی پابندیاں عراق میں حضرت عزیرؑ کے مزار کا انتظام صیہونی عناصر کے حوالے کرنے کا منصوبہ ایران پر اسرائیلی وامریکی حملوں میں 623 بچے شہید ہوئے فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف شدید احتجاج ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ غیر مجاز راستے سے گزرنے کی کوشش، آبنائے ہرمز میں دو سپر ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے

روزانہ کی خبریں

سیب کا درخت اور والدین

سیب کا درخت اور والدین
پیارے بچو!قدیم زمانے میں سیب کا ایک بڑا درخت تھا۔ اس درخت کے قریب ہی ایک چھوٹا لڑکا رہتا تھا۔ اس لڑکے کو روزانہ اس درخت کے پاس آنا اور کھیلنا اچھا لگتا تھا۔ وہ اس درخت کے اوپر چڑھ جاتا اور اس کے پھل توڑ توڑ کر کھاتا اور پھر اس کے سائے میں سو جاتا۔ وہ لڑکا اس درخت کو بہت چاہتا تھا اور اسی طرح اس درخت کو بھی اس لڑکے کے ساتھ کھیلنا اچھا لگتا تھا۔
وقت گزرتا رہا اور لڑکا بڑا ہو گیا۔ اب وہ پہلے کی طرح روزانہ اس درخت کے پاس کھیلنے نہیں آتا تھا۔ایک روز وہ نو جوان درخت کے پاس آیا۔ وہ مایوس لگ رہا تھا۔ درخت نے اس سے کہا:”آؤ میرے ساتھ کھیلو.”
نو جوان نے اس سے کہا:”اب میں بچہ نہیں رہا، اب میں درختوں کے ارد گرد نہیں کھیلتا۔ مجھے کچھ کھلونے چاہئے اور انہیں خریدنے کے لئے پیسوں کی ضرورت ہے.”
اس وقت درخت نے کہا:”مجھے افسوس ہے، میرے پاس پیسے تو نہیں ہیں لیکن میرے اوپر جو سیب لگے ہوئے ہیں تم انہیں توڑ کر بیچ سکتے ہو۔ اس کے بعد تمہارے پاس پیسہ آ جائیگا۔”
نو جوان بہت خوش ہوا اور اس نے درخت کے سبھی سیب توڑے اور خوشی خوشی چلا گیا۔ سیب توڑنے کے بعد نوجوان واپس نہیں آیا تو درخت کو مایوسی ہوئی.
ایک دن وہ نوجوان پھرآیا۔ اب وہ جوان ہو چکا تھا۔ درخت بہت خوش ہوا، اس نے جوان سے کہا:”آؤ میرے ساتھ کھیلو.”
حسب توقع بچہ جو اب جوان ہوچکا تھا اس نے انکار کر دیا:”میرے پاس کھیلنے کا وقت نہیں ہے۔ میرے لئے ضروری ہے کہ میں اپنے کنبے کے لئے کام کروں۔ ہمیں رہنے کے لئے ایک مکان کی ضرورت ہے۔ کیا آپ میری مدد کر سکتے ہیں.”
درخت نے اس سے کہا:”افسوس ہے لیکن میرے پاس کوئی گھر نہیں ہے۔ پھر بھی اپنا گھر بنانے کے لئے تم میری ٹہنیاں کاٹ سکتے ہو۔”
اس آدمی نے درخت کی ساری ٹہنیاں کاٹ لیں اور خوشی خوشی چلا گیا۔ اسے خوش دیکھ کر درخت خوش تھا لیکن اس وقت کے بعد آدمی اس کے پاس واپس نہیں لوٹا تو درخت کو پھر سے تنہائی اور مایوسی کا احساس ہونے لگا۔
ایک دن پھرجب دھوپ نکلی ہوئی تھی اور گرمی کافی زیادہ تھی وہ شخص آیا.اسے دیکھ کر درخت خوش ہو گیا اور حسب عادت اس سے کہا کہ:
"آؤ میرے ساتھ کھیلو.”
آدمی نے کہا کہ: "میں بڑا ہو گیا ہوں اور چاہتا ہوں کہ سمندر میں سفر کروں تاکہ خوش حال ہوجاؤں۔ کیا آپ مجھے ایک کشتی دے سکتے ہیں.”
درخت نے کہا:”میرے تنے سے اپنی کشتی بنا لو۔ اس سے تم دور تک سفر کر لوگے اور خوش حال ہو جاؤگے.”
آدمی نے کشتی بنانے کے لئے درخت کا تنا کاٹا اور سمندری سفر کے لئے نکل پڑا اور کافی زمانے تک نہیں لوٹا۔ سالوں بعد وہ شخص پھر آیا۔ درخت نے اس سے کہا:”اے میرے بیٹے مجھے افسوس ہے لیکن میرے پاس اب کچھ بھی نہیں بچا ہے جو میں تمہیں دے سکوں۔ تمہارے لئے ایک سیب بھی نہیں بچا ہے.
اس آدمی نے کہا:”کوئی بات نہیں، میرے پاس اسے کھانے کے لئے دانت ہی نہیں ہیں.”
درخت نے کہا:”میرا تنا بھی نہیں بچا کی تم اس پر چڑھ سکو.”
اس شخص نے کہا:”اس پر چڑھنے کی اب میری عمر نہیں رہی.” اس کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے.
درخت نے کہا:حقیقت میں، میں اب تمہیں کچھ نہیں دے سکتا۔ آخری چیز جو میرے پاس ہے وہ میری جڑیں ہیں.”
اس وقت اس آدمی نے کہا:”اب مجھے زیادہ چیزوں کی ضرورت نہیں ہے، اب مجھے ایک ایسی جگہ چاہئے جہاں میں آرام کر سکوں۔ زندگی بھر کام کر کر کے میں تھک چکا ہوں.پرانے درخت کی جڑ ٹیک لگانے اور آرام کرنے کے لئے سب سے بہتر جگہ ہے.”
تب درخت نے اس سے کہا:”آؤ میرے پاس بیٹھو اور آرام کرو.”
آدمی بیٹھ گیا، درخت خوش تھا اور اس کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے.”
دوستوں،وہ بچہ میں اور آپ ہیں اور سیب کا وہ درخت ہمارے والدین ہیں.
سبق:درخت والدین کی طرح ہے۔ جب ہم بچے ہوتے ہیں تو ہمیں ان کے ساتھ کھیلنا اچھا لگتا ہے اور جب ہم بڑے ہو جاتے ہیں تو ہم انہیں چھوڑ کر چلے جاتے ہیں اور اسی وقت واپس آتے ہیں جب ہمیں ان سے کوئی ضرورت ہوتی ہے۔ اور کچھ بھی ہو جائے والدین کبھی بھی اپنی قیمتی سے قیمتی چیز اپنے بچوں کو دینے میں تردد نہیں کرتے۔ ان کی آنکھوں میں بچے ہی رہتے ہیں باپ کی موجودگی سورج کی مانند ہوتی ہے، سورج گرم ضرور ہوتا ہے مگر سورج نہ ہو تو اندھیرا چھا جاتا ہے..!!
امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:
"حضرت موسٰی علیہ السلام خدا سے مناجات کر رہے تھے، اچانک انہوں نے عرش کے سائے میں ایک شخص کو دیکھا تو عرض کیا:
اے پروردگار! یہ کون ہے جس پر عرش سایہ کئے ہوئے ہے؟ یہ شخص کس طرح اس عظیم مقام ومرتبہ تک پہنچا.؟
اللہ تعالٰی نے فرمایا:یہ شخص اپنے والدین کے ساتھ نیکی (اچھا سلوک) کرتا تھا اور چغل خور نہ تھا.”

مزید پڑھیے

Most Popular