Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

سنجار سے دہشت گردوں کا مکمل انخلا ،عراقی فورسز تعینات

معاہدہ کے تحت آزادی کے پانچ سال بعد سنجار سے تمام دہشت گردنکل گئے ، عراقی فورسز کی دو بریگیڈنے شہر کے تمام اہم مقامامات کا کنٹرول سنبھال لیا
فورسز عراق اور شام کے سرحدی علاقوں کی سکیورٹی پر بھی مامور رہیں گی، نقل مکانی کرنے والے ساڑھے چار لاکھ ایزدیوں نے واپسی شروع کردی
بغداد (نیوز ڈیسک) عراقی صوبہ نینوا کے شہر سنجار کی داعش کے قبضے سے آزادی کے پانچ سال بعد علاقے سے تمام دہشت گردوں کا انخلا ہوگیا ہے، عراق کی مرکزی حکومت اور کردستان خطے کی حکومت کے درمیان اکتوبر میں شہر خالی کرنے کا معاہدہ ہوا تھا،معاہدہ کے بعد 20نومبر کو عراقی حکومت نے شہر میں وفاقی فورسز کے دو بریگیڈ کی تعیناتی کا حکم دیا تھا،عراقی فورسز کے علاقے میں تعیناتی سے پہلے تمام دہشت گرد وہاں سے نکل گئے ، عراق کے مشترکہ آپریشن کمانڈ کے ترجمان بریگیڈیر تحسین الخفاجی کا کہنا ہے کہ عراق کی پولیس اور سرحدی فورسز سنجار میں سکیورٹی کے فرائ ض کی ادائیگی کے علاوہ عراق اور شام کے سرحدی علاقوں کی سکیورٹی پر بھی مامور رہیں گے، داعشی دہشت گردوں نے 2014 میں سنجار شہر پر قبضہ کر کے یہاں بسنے والے 40ہزار ایزدیوں کا قتل عام کیا اور کئی ایزدی لڑکیوں اور خواتین کو موصل اور رقہ میں فروخت کرنے کے مقصد سے اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے تھے،عراقی فورسز کی تعیناتی کے بعدعلاقے سے نقل مکانی کرنے والے ساڑھے چار لاکھ ایزدیوں نے واپسی شروع کردی ہے اور اب تک 34ہزار افراد واپس آچکے ہیں

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular