زائرین کے ساتھ افسوسناک برتاؤپر ملت میں اضطراب پایا جاتا ہے،وفاق المدارس الشیعہ
لاہور (پ ر) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کورونا وائرس پر حفاظتی تدابیراختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے زائرین کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت کی ہے، انہوں نے کہاکہ دینی مسائل اور امورشرعیہ میں مجتہد کے حکم اور فتویٰ پر عمل کی طرح صحت سے متعلق امور میں ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل بھی واجب ہے۔عوام سے اپیل ہے کہ محکمہ صحت کی ہدایات کے مطابق عمل کریں۔میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان میں علامہ افضل حیدری نے کہا کہ عراق اور ایران سے آنے والے زائرین کے ساتھ ملتان قرنطینہ سینٹر میں بدسلوکی پر عوام میں اضطراب پایا جاتا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ زائرین کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے،ا ور انہیں اپنے گھروں کو جانے دیا جائے، مسئلہ زائرین کا ہو یا تبلیغی جماعت کا اِسے مسلکی تعصب کا رنگ دیناقابل مذمت ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- زائرین یا تبلیغی جماعت کے مسئلہ کو مسلکی رنگ دیناقابل…
زائرین یا تبلیغی جماعت کے مسئلہ کو مسلکی رنگ دیناقابل مذمت ہے، علامہ محمد افضل حیدری
-
Ilyas - اپریل 10, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 13
- 0 minute read


































