
عرب اتحاد کا جنوبی بحیرہ احمر کے مقام الصلیف پر بارود سے لدی کشتی تباہ کرنے کا دعویٰ، ملک خالد ایر بیس پر ڈرون حملہ،جد ہ میں حملے کے بعد پروازیں معطل
جازان کے محاذ پر حملہ،15اتحادی فوجی ہلاک، باقی بھاگ نکلے، صوبہ مآرب کے 70 فیصد علاقوں پر انصار اللہ کا کنٹرول،بھرپور ضربیں لگائیں گے،یمنی فوج
صنعا(نیوز ڈیسک)یمنی فوج اورانصار اللہ کی جانب سے میزائیلوں اورڈرونز کے بعد ریموٹ کنٹرول بارودی کشتیوں کے استعمال نے جارح اتحادی افواج میں ہلچل مچادی ، سعودی اتحاد نے اعتراف کیا ہے کہ انصاراللہ کے جوان ریموٹ کنٹرول بوٹس کا استعمال کر رہے ہیں ،حال ہی میں جنوبی بحیرہ احمر کے مقام الصلیف پر بارود سے لدی کشتی تباہ کردی،سعودی اعتراف کے مطابق حوثیوں نے ریموٹ کنٹرول بوٹ سے حملے کی کوشش کی تھی، ادھر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے ملک خالد ایر بیس پر ڈرون حملہ کیا ، چند گھنٹوں کے بعد جدہ کے قریب واقع فوجی اہداف کو میزائلوں اور ڈرونزسے نشانہ بنایا، جس سے جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے علاوہ جازان آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کردی گئیں ، جازان کے محاذ پرزمینی حملہ کرکے جارح قوتوں کو شکست سے دوچار کردیا، اس حملے میں 15اتحادی فوجی ہلاک ہوئے ، جارح فوجی اپنا جنگی ساز و سامان چھوڑ کر فرار ہوگئے،مزاحمت کاروں نے شدید لڑائی کے بعد صوبہ مآرب کے 70 فیصد علاقوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے ،دوسری جانب مآرب میں جارح سعودی اتحا د کے دو فضائی حملوں میں 8شہری جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے، جارح اتحاد نے صرواح ، مجزر ، مدغل ، خب اور الشعف شہروں کو بھی شدید بمباری کا نشانہ بنایا، سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ونشریات نے اعتراف کیا ہے کہ یمن پر جارحیت کے بعد سے اب تک سعودی عرب پر359 بیلسٹک میزائل داغے گئے اور 589 ڈرون طیاروں سے سعودی عرب کو نشانہ بنایا ،،یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے سعودی اتحاد کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے جنگ اور محاصرہ ختم نہ کیا تو اس پر ایسی کاری ضربیں لگائیں گے جس کا تصور بھی محال ہوگاہمارے پاس ان علاقوں اور ان مقامات پر بھی حملے کرنے کی صلاحیت و وسائل موجود ہیں جن کے بارے میں دشمن سوچ بھی نہیں سکتا۔


































