Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

رائتہ کرے کھانوں کا مزا دوبالا

*بینگن کا رائتہ*اجزاء۔گول بینگن (بڑا سائز)۔ ایک عدددہی۔ ایک پاؤپیاز۔ ایک عددپودینہ ۔چند پتیاںنمک مرچ۔ حسبِ ضرورتترکیب۔بینگن تندور میں اچھی طرح سیاہ کروالیں۔ جیسے بھرتہ بناتے وقت کرتے ہیں اب صاف کر کے اچھی طرح پیس لیں۔ پودینے کی پتیاں اور پیاز بالکل باریک کاٹ لیں۔ دہی پھینٹ کر اس میں یہ پیاز اور پو دینہ ملا دیں۔ ساتھ ہی نمک مرچ بھی شامل کر دیں، اوپر سے بینگن کا کچومر بھی شامل کر دیں اور اچھی طرح ملا لیں۔*بوندی کا رائتہ*اجزاء۔بیسن(چھنا ہوا)۔ ایک پیالیپسی ہوئی لال مرچ۔ آدھا چائے کا چمچپسی ہوئی ہلدی۔ آدھا چائے کا چمچدہی (پھینٹی ہوئی)۔ ڈیڑھ پیالیپانی۔ آدھی پیالینمک۔ حسب ذائقہتیل۔ تلنے کے لئےہری مرچ،ہری پیاز،چاٹ مصالحہ۔ سجانے کے لیےترکیب۔بیسن میں لال مرچ،ہلدی اور نمک ملائیں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر گاڑھا آمیزہ تیار کرلیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں اور اس آمیزہ کی چھوٹی چھوٹی بوندیاں تل کر نکال لیں۔ایک پیالے میں دہی،پانی اور نمک ملائیں،اس میں بوندیاں شامل کر دیں۔ مزیدار رائتہ،ہری مرچ،ہری پیاز اورچاٹ مصالحہ چھڑک کر پیش کریں۔*ہرا مصالحہ رائتہ*اجزاء۔دہی۔ آدھا کلوپودینہ۔ دس سے بارہ پتےچھوٹی ہری مرچ۔دو عددلہسن کا جوا۔ ایک عددنمک۔ آدھا چائے کا چمچزیرہ۔ ایک چائے کا چمچترکیب۔تمام اجزاء کو بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں۔رائتہ تیار ہے۔آلو کارائتہاجزاء۔ابلے آلو۔ 3عدددہی۔ ایک کلوتازہ دودھ۔ ایک پیالیچینی۔ 2کھانے کے چمچنمک۔ حسبِ ذائقہباریک کٹا پودینہ۔ ½ گٹھیکارن فلور۔ ایک کھانے کا چمچپسا سفیدزیرہ۔ ½ کھانے کا چمچکٹی کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچبگھار کے اجزاء ۔ثابت لال مرچ۔ 4عددسفیدزیرہ۔ 1/2چائے کا چمچکڑی پتے۔ چندعددمیتھی دانہ۔ 4عددتیل۔ 3کھانے کے چمچترکیب۔پہلے 3عدد ابلے آلوؤں کو میش کرلیں۔اب بڑے پیالے میں ایک کلو دہی، ابلے آلو، ایک پیالی تازہ دودھ، 2کھانے کے چمچ،حسبِ ذائقہ نمک،2/1گٹھی باریک کٹا پودینہ،ایک کھانے کا چمچ کارن فلور،2/1 کھانے کا چمچ پسا سفید زیرہ اور ایک چائے کا چمچ کُٹی کالی مرچ، اچھی طرح مکس کرکے تھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں۔ اب 3کھانے کے چمچ تیل گرم کرکے 4عدد ثابت لال مرچ،2/1چائے کا چمچ سفید زیرہ، چند کڑی پتے اور 4عدد میتھی دانے ڈال کر بگھار تیار کریں اور رائتے پر ڈال کر گرم گرم پراٹھے کے ساتھ سرو کریں۔*شاہ جہانی رائتہ*اجزاء۔تازہ دہی۔ ایک پاؤچکن۔ ایک چھٹانک (چھوٹے چھوٹے ٹکڑے)کشمش۔ پانچ گرامزیرہ۔ ایک ٹی سپون(بھنا ہوا)مٹر۔ بیس گرام (بھگو کر تلے ہوئے)سیاہ مرچ۔ ایک ٹی سپونلوکی۔ تیس گرام (ابلی ہوئی)بادام ۔چار عددپیاز ۔آدھی باریک کٹی ہوئیسبز مرچ۔ ایک عددکیلا۔ ایک عدددھنیا اور پودینہ ۔سجاوٹ کیلئےترکیب۔تازہ دہی لے کر اس کو اچھی طرح سے پھینٹ لیا جائے اور پھر اس میں ابلے ہوئے چکن کے ٹکڑے ملا لئے جائیں ۔ نیم گرم دودھ میں ایک ٹی سپون زعفران ملا کر اسے دہی میں ڈال دیں اور اس کے بعد اس میں مٹر ،سیاہ مرچ ،لوکی اور کیلے کو اچھی طرح آپس میں بلینڈ کر کے ملا دیں۔ کٹی ہوئی پنیر زیرہ اور بادام کے ساتھ ساتھ کشمش چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر ملا دیں۔ انھیں بھی پچھلے مرکب میں شامل کر کے اچھی طرح سے پھینٹ لیں ۔ پھر اس پر دھنیا اور پودینہ کے پتے سجا کر فریج میں رکھ دیا جائے۔ ایک گھنٹہ کے بعد ہی لذیذ ترین رائتہ تناول فرمائیں۔*لوکی کا رائتہ*اجزاء۔لوکی ۔ ایک کپدہی ۔ دو کپنمک ۔ ایک چائے کا چمچتیل۔ آدھا چائے کا چمچکٹی لال مرچ ۔ آدھا چائے کا چمچزیرہ ۔ ایک سے آدھا چائے کا چمچہری مرچ ۔ حسب ضرورتہرا دھنیا ۔ حسب ضرورتکوئلہ ۔ایک عددترکیب۔لوکی کو کش کر کے ہلکا سا اسٹیم کریں اور ٹھنڈا کرلیں۔ دہی میں نمک اور زیرہ ڈآل کر پھینٹ لیں۔ اب اس میں ہرا دھنیا اور ہری مرچیں شامل کریں۔ کوئلہ جلا کر ایک پلیٹ میں رکھیں۔ اوپر سے تیل ٹپکائیں اور جس ڈش میں رائتہ نکالنا ہے اس ڈش کو الٹ کر رکھیں۔*کیپسی کم رائتہ*اجزاء۔شملہ مرچ چھوٹے سلائس۔ 1عدد درمیانیدہی۔ 2/1-1کپکالا نمک۔ایک چائے کا چمچنمک۔ حسبِ ذائقہپسی لال مرچ۔ ایک چائے کا چمچبھنا اور پسا زیرہ۔ ایک چائے کا چمچکٹے پودینے کے پتے۔ ایک کھانے کاچمچترکیب۔ایک پیالے میں 2/1-1کپ دہی ڈال کر پھینٹ لیں۔اب اس میں ایک عدد درمیانی شملہ مرچ چھوٹے سلائس، 1چائے کا چمچ کالا نمک،حسبِ ذائقہ نمک،1چائے کا چمچ، پسی لال مرچ،1چائے کا چمچ، بھنا اور پسا زیرہ اور ایک کھانے کا چمچ کٹے پودینہ کے پتے ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ٹھنڈا کرکے سرو کریں۔

ReplyReply allForward

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular