Sun Oct 11, 2026

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج

روزانہ کی خبریں

دہشت گردی کی نئی لہر، دھماکوں میں 11افراد جاں بحق، کئی زخمی

سب سے المناک واقعہ دیر کالونی پشاور میں پیش آیا،مدرسہ میں دھماکے سے 8 افرادجاں بحق اور90 سے زائدزخمی ہوئے،دھماکے کے وقت مدرسے میں تدریس کا عمل جاری تھا
کوئٹہ ہزار گنجی میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی ہوئے،کراچی میں شیریں جناح کالونی میں دھماکے سے 4 افراد زخمی،تینوں دھماکے ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کئے گئے
 کراچی/کوئٹہ /پشاور (نیوز ڈیسک) ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر نے سر اٹھالیا ،کراچی ،کوئٹہ اور پشاور میں دھماکوں سے 11افراد جاں بحق اور 80سے زائد زخمی ہوگئے ،سب سے المناک واقعہ پشاور کے علاقے دیر کالونی میں پیش آیا جہاں کوہاٹ روڈ پر واقع مدرسے میں دھما کے سے 8 افرادجاں بحق اور ۰۹ سے زائد زخمی ہو گئے، دھماکے کے وقت مدرسے میں تدریس کا عمل جاری تھا، پشاور پولیس کے مطابق دھماکا ٹائم بم کے ذریعے کیا گیا جبکہ دھماکا خیز مواد بیگ میں رکھ کر مدرسے لایا گیا تھا، بارودی مواد 5 سے 6 کلو وزنی تھا، اس سے پہلے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ،دھماکا کراچی روڈ پر واقعہ ہزار گنجی فروٹ منڈی میں ہوا ، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیاتھا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل اور کار میں آگ لگ گئی، دھماکے میں 4 سے 5 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے سے کیا گیا،ادھر کراچی میں شیریں جناح کالونی میں بس کے قریب بم دھماکے سے 4 افراد زخمی ہو گئے ، دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، دھماکہ خیز ڈیوائس کا وزن ایک کلو گرام تھا دھماکا خیر ڈیوائس سائیکل میں نصب تھی، زیادہ تر افراد بال بیرنگ لگنے سے زخمی ہوئے، بس بھی دھماکے کی زد میں آئی

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular