
ملک کے امن واستحکام کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،پاکستان کو محفوظ پناہ گاہ سمجھنے والوں کو اس سرزمین کو قبرستان بنا کر منطقی انجام تک پہچانا ہوگا
ملی یکجہتی کونسل کاسانحہ مچھ پر تعزیتی اجلاس،شہدا کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی ، نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے کا مطالبہ
لاہور (نیوز ڈیسک) ملی یکجہتی کونسل نے نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے اور دہشت گردوں اور داعش کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور آپریشن کا مطالبہ کردیا، ملی یکجہتی کونسل کا تعزیتی اجلاس مرکزی دفتر جامعہ نعیمیہ لاہور میں ہوا جس میں مختلف مذہبی جماعتوں کے مرکزی رہنماو ¿ں نے شرکت کی،اجلاس میں سانحہ مچھ کے شہدا کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا،اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس میں کونسل کے رہنماو ¿ں نے مطالبہ کیا کہ ریاست کی جانب سے ایسے اقدامات کا عملی مظاہرہ کیا جانا چاہیے جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ حکومت اور ریاستی ادارے شہدا کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں تاکہ ملک دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی ہو،ملک کے امن واستحکام کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،پاکستان کو محفوظ پناہ گاہ سمجھنے والے شرپسندوں کے لیے اس سرزمین کو قبرستان بنا کر منطقی انجام تک پہچانا ہوگا، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری قوم جیت چکی ہے،بزدلانہ کاروائیوں سے اسے شکست میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا، ملک دشمنوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ارض پاک ایک بار پھر امن کا گہوارہ بن جائے گا،مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے ملک کے مختلف شہروں میں دیے گئے دھرنوں میں شرکت کرنے پر مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، عمائدین، کارکنان اور اپنی قوم کا شکریہ بھی ادا کیا


































