چین امریکی پا بندیوں اور مداخلتوں کے اقدامات کا بھرپور جواب دے گا
بیجنگ(نیوز ڈیسک) حکومت چین نے امریکا کے دشمنانہ اقدامات کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ واشنگٹن کے پا بندیوں اور مداخلتوں کے اقدامات کا بھرپور جواب دے گا،چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ چینی عوام ، علاقے اور دنیا کے دیگر ممالک کے مفادات کا احترام کرے، چین کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بیجنگ ، برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے لیکن دنیا کو امریکی سرپرستی اور مداخلتوں کی ضرورت نہیں ہے،ادھر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا کو غیر مشروط طور پر ایٹمی معاہدے میں لوٹنا چاہیے اور اسے ایران کے خلاف تمام غیر قانونی پابندیاں ختم کرنی ہی ہوں گی
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- دنیا کو امریکی سرپرستی اور مداخلتوں کی ضرورت نہیں،چین
دنیا کو امریکی سرپرستی اور مداخلتوں کی ضرورت نہیں،چین
-
Ilyas - اپریل 8, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 10
- 0 minute read


































