یحیی السنوار اسرائیلی وزیر اعظم اور وزیر جنگ سے زیادہ بہادرہیں، اسرائیلی اخبار
تل ابیب (نیوز ڈیسک) اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے حماس کے رہنما یحیی السنوار کو اسرائیلی وزیر اعظم اور وزیر جنگ سے زیادہ شجاع اور بہادر قرار دے دیا، اخبار نے لکھا کہ اسرائیلی حکام یحیی السنوار کے غزہ میں عوام کے درمیان ظاہر ہونے کو خوفزدہ ہونے کی نشانی قراردینے کی کوشش کررہے تھے لیکن حقیقت یہ ہے کہ السنوار، نتن یاہو اور بنی گانٹز دونوں سے زیادہ شجاع اور سچے ہیں ، یحیی السنوار نے کہا تھا کہ وہ بالکل بھی نہیں چاہتے کہ ان کی موت ہارٹ اٹیک یا کورونا وائرس کی وجہ سے ہو ،انہوں نے صیہونی حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے ایک گھنٹے کی ڈیڈلائن دی تھی کہ وہ پیدل اپنے گھر کی طرف جا رہے ہیں اسرائیل چاہتا ہے تو انہیں قتل کر دے، وہ پریس کانفرنس کے بعد اپنے گھر تک پیدل ہی گئے اور صیہونی حکام ان کے چیلنج کو قبول نہیں کر پائے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- حماس رہنما کا چیلنج، اسرائیلی حکام نشانہ بنانے میں ناکام
حماس رہنما کا چیلنج، اسرائیلی حکام نشانہ بنانے میں ناکام
-
Ilyas - جون 3, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 14
- 0 minute read


































