
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان امن عمل سمیت بارڈر مینجمنٹ اور افغانستان میں دیرپا امن کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ زلمے خلیل زاد نے خطے میں فروغِ امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔


































