Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

ترکی کے داعش کو گولہ بارود دینے کا بھانڈا پھوٹ گیا

داعش کے اسلحے کے ذخیروں میں ایسا عسکری سامان بھی ملا، جو ترکی میں تیار کیا گیا تھا، ترکی نے شام میں داعش کو بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود فراہم کیا
ہتھیار گوداموں میں دھماکے اس لئے کیے گئے تا کہ داعش کو مختلف ہتھیار فراہم کرنے میں ترک حکمراں جماعت کے ملوث ہونے کے شواہد مٹائے جا سکیں، رپورٹ
اسٹاک ہوم(نیوز ڈیسک) ترکی نے شام میں داعش کو بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود فراہم کیا اور گوداموں میں دھماکے کرکے ثبوت مٹادئے ،اس بات کا انکشاف سویڈن کی ویب سائٹ نارڈک مانیٹر نے اپنی رپورٹ میں کیا،یہ رپورٹ ترکی میں فوجداری کی اعلیٰ عدالت کی فائلوں سے اِفشا ہونے والی عسکری انٹیلی جنس دستاویزات کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے، دستاویزات سے واضح ہوتا ہے کہ ہتھیاروں کے گوداموں میں دھماکے اس لیے کیے گئے تا کہ داعش کو مختلف نوعیت کا اسلحہ فراہم کرنے میں ترک حکمراں جماعت کے ملوث ہونے کے شواہد مٹائے جا سکیں،جن گوداموں میں دھماکے کئے گئے وہ افیون، اورفا اور قبرص کے شمال میں ترکی کے زیر کنٹرول اراضی میں واقع ہیں، رپورٹ کے مطابق ستمبر 2014 میں ترکی کے اخبار نے انکشاف کیاتھا کہ داعش کے اسلحے کے ذخیروں میں ایسا عسکری سامان بھی ملا، جو ترکی میں تیار کیا گیا تھا، اس انکشاف پر اخبار بند اور اس کے ایڈیٹر انچیف کو گرفتار کر لیا گیا، داعش کی جانب سے ترک اسلحہ اور گولہ بارود کا استعمال ستمبر 2014 میں اس وقت کے ترکی کے وزیر دفاع عصمت یلماز کے سامنے پیش کیے گئے سوال کا حصہ بھی تھا، یہ سوال رکن پارلیمنٹ لطفو تورکان نے پیش کیا تھا تاہم وزیر دفاع نے اس الزام کی تردید کر دی تھی

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular