Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

ترکی کے اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے کے باوجود بھی امریکا نے پابندیاں لگادیں

پابندیوں میں ترک دفاعی صنعت کے ادارے، اس کے سربراہ اور 3 عہدیدار نشانہ،امریکا نے ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فروخت کی ڈیل بھی معطل کردی
روسی ایس 400میزائل سسٹم کی خریداری امریکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے،مائیک پومپیو،امریکی خوشنودی کیلئے ترکی نے اسرائیل سے تعلقات بھال کرلئے تھے
انقرہہ: واشنگٹن (نیوز ڈیسک)ترکی کا اسرائیل سے سفارتی تعلقات بحال کرنا بھی کام نہ آیا ،امریکا نے روس سے ایس 400میزائل سسٹم خریدنے پر ترکی کیخلاف اقتصادی پابندیاں عائد کردیں ، امریکی وزارت خزانہ نے پابندیوں میں ترک دفاعی صنعت کے ادارے، اس کے سربراہ اسماعیل دمیر اور تین دیگر عہدے داروں کو ہدف بنایا ہے،جبکہ انقرہ کوایف 35 لڑاکا طیاروں کی فروخت کی ڈیل بھی معطل کر دی گئی ہے، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ترکی پر زور دیا ہے کہ وہ روسی ایس400 ڈیل کے بحران کو فوری طور پر حل کرے،متعدد مرتبہ ترک قیادت کو باور کراچکے ہیں کہ ایس 400 کی خریداری امریکی عسکری ٹیکنالوجی، اہل کاروں اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، ترک وزارت خارجہ نے کہا ہے پابندیاں دونوں ملکوں کے تعلقات کو نقصان پہنچائیں گی اور ترکی حسب ضرورت جوابی اقدام کرے گا ،صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی پر پابندیوں سے ہم اپنے دفاع سے غافل نہیں رہ سکتے، ہم توقع کرتے ہیں کہ نیٹو پابندیاں عائد کرنے کی حمایت نہیں کرے گا،ترکی نے پابندیوں سے بچنے اور امریکی خوشنودی کیلئے اسرائیل کے ساتھ دو سال سے منقطع تعلقات اچانک بحال کرنے اور سفیر تل ابیب بھیجنے کا اعلان کردیا تھا، ترکی نے غزہ میں فلسطینیوں پر حملوں کے ردعمل میں 2018 میں اسرائیل سے اپنا سفارتکار واپس بلا لیا تھا ،طیب اردوان نے 40 سالہ افق اولوتاس کو اسرائیل میں سفیر مقرر کیا ہے وہ اردوان کے دیرینہ ساتھی اور فلسطین کاز کے حامی اور ایران امور کے ماہر سمجھے جاتے ہیں

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular