Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

تحفظ عزا کیلئے پنجاب میں بھی احتجاج کا الٹی میٹم

 عزاداری کیخلاف مقدمات مضحکہ خیز ہیں ، حکومت پنجاب مقدمات ختم کرے ورنہ سندھ سے زیادہ سخت احتجاج پنجاب کی سڑکوں پر ہوگا، علامہ سبطین سبزواری
حکمران ہوش کے ناخن لیں، عزاداری کو محدود کرنے کے زعم سے باہر نکلیں، ہم نے احتجاج کا راستہ اختیار کیا تو حکومت کیلئے مشکلات پیدا ہوں گی
لاہور (نیوز ڈیسک) شیعہ علما کونسل نے مجالس عزا ، مشی اور جلوسوں کے شرکا پر مقدمات ختم کرانے کیلئے پنجاب حکومت کو الٹی میٹم دے دیا، کونسل کے شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا کہ عزاداری کیخلاف جو ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں وہ مضحکہ خیز اور قابل مذمت ہیں ، حکومت پنجاب کو متنبہ کرتے ہیں کہ عزاداران امام حسین کے نام فورتھ شیڈول سے نکالے اور مقدمات ختم کرنے کا اعلان کرے، ورنہ سندھ سے زیادہ سخت احتجاج پنجاب کی سڑکوں پر ہوگا، حکمران ہوش کے ناخن لیں، عزاداری کو محدود کرنے کے زعم سے باہر نکلیں، ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے، ہم نے احتجاج کا راستہ اختیار کیا تو حکومت کیلئے مشکلات پیدا ہوں گی،ہمارا مطالبہ ہے کہ فورتھ شیڈول کو شریف شہریوں کی بجائے، تکفیری دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کیخلاف استعمال کیا جائے،انہوں نے سندھ میں تحفظ عزاداری لانگ مارچ کی کامیابی پر صوبائی صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کو مبارک باد دی

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular