Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

بھارت: زرعی قوانین کیخلاف کسانوں کی ’بھارت بند مہم’، جگہ جگہ دھرنے اور مظاہرے

نئی دہلی: بھارت میں نئے زرعی قوانین کی مخالفت میں کسان یونینوں کی ’بھارت بند مہم‘ صبح 6 بجے شروع ہوئی جس کے سبب کئی جگہوں پرٹریفک رکاوٹوں کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ کسان تنظیموں کی جانب سے بھارت بند کرنے کے پیش نظر اتر پردیش سے دہلی کے غازی پور بارڈر کی جانب سے داخل ہونے والی ٹریفک کو روکا گیا ہے۔ دہلی میں ، لال قلعہ کے اطراف میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور اس کی طرف جانے والے کچھ راستے بند کردیئے گئے ہیں۔ اس دوران کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے ایک بیان میں کہا کہ ایمبولینس ، ڈاکٹر اور ہنگامی وجوہات کے سبب سفر کرنے والوں کو گزرنے دیا جائے گا۔ ہم نے کوئی راستہ سیل نہیں کیا ہے۔ ہم صرف ایک پیغام دینا چاہتے ہیں۔ ہم دکانداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی دکانیں ابھی بند رکھیں اور شام 4 بجے کے بعد کھولیں۔
ہندوستان کی کئی سیاسی جماعتوں من جملہ کانگریس نے کسانوں کی آج کی ہڑتال اور دھرنوں کی حمایت کی ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کسانوں کی تحریک کی حمایت میں ٹوئٹر پر لکھا ، کسانوں کا عدم تشدد ستیہ گرہ آج بھی برقرار ہے ، لیکن استحصال پسند حکومت کو یہ پسند نہیں ہے۔
اس کے ساتھ ہی مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایجی ٹیشن کا راستہ ترک کرکے بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کریں۔ کسانوں کے آج کے احتجاج کے پیش نظر مختلف مقامات پر ٹریفک میں خلل پیدا ہونے کا امکان ہے۔ ہریانہ ، اتر پردیش اور دہلی سمیت کئی دیگر ریاستوں کی پولیس نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔
واضح رہے کہ تقریباً 40 تنظیموں کے متحدہ کسان مورچہ نے آج پیر کی صبح 6 بجے سے شام 4 بجے تک ملک بھر میں جگہ جگہ دھرنے اور مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular