
سرینگر: مقبوضہ وادی میں قابض افواج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے، قابض فوج نے سرینگر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران دونوں نوجوانوں کو پہلے سے تباہ شدہ مکان میں لے جاکر شہید کیا ، نوجوانوں کے قتل کے بعد انتظامیہ نے متعدد اضلاع میں انٹرنیٹ سروس کو معطل کردیا ہے جب کہ علاقے میں آپریشن اب بھی جاری ہے ، گزشتہ روز بھی قابض افواج نے ضلع پلواما میں فائرنگ کرکے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جب کہ گھروں کو بھی دھماکے سے اڑادیا تھا۔


































