
بغداد : بغداد میں ایک بار پھر امریکی فوجی قافلے کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے، بغداد کے علاقے سریعالشعله میں سڑک کے کنارے نصب بم اس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جب امریکی فوجی قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا، دھماکے سے ایک فوجی گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم جانی نقصانات کی تفصیل سامنے نہیں آئی ہیں، فوجی سازوسامان لے جانے والے امریکی قافلے کو گذشتہ روز بھی اسی علاقے میں نشانہ بنایا گیا تھا، عراق میں امریکی فوج کے اڈوں اور قافلوں کو کئی بار حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔


































