روسی وزیرخارجہ کے دورہ تہران میں علاقائی اور دوطرفہ امور پر بات چیت ہوگی
ماسکو(نیوز ڈیسک) روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ تہران اور ماسکو کے مابین اقتصادی تعاون کا فروغ، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے دورہ ایران کی ترجیحات میں شامل ہے ، وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے 13 اپریل کو روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے دورہ ایران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام، افغانستان، یمن، خلیج فارس اور اہم علاقائی اور عالمی موضوعات خاص طور سے جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ، اس دورے کے دوران باہمی اورعلاقائی مسائل بالخصوص شام، یمن، افغانستان اور قفقاز کی تازہ ترین صورتحال سمیت بین الاقوامی اورعلاقائی میدان میں تعاون، جوہری معاہدے، امریکا کے یکطرفہ اقدامات اور پابندیوں سے نمٹنے جیسے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ایران سے اقتصادی تعاون کا فرو غ ترجیحات میں شامل،روس
ایران سے اقتصادی تعاون کا فرو غ ترجیحات میں شامل،روس
-
Ilyas - اپریل 8, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 17
- 0 minute read


































