ایرانی شہری ای ون،ای ٹو، تجارت اور سرمایہ کاری ویزا کے اہل نہیں
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ایرانی شہری اب ای ون،ای ٹو، تجارت اور سرمایہ کاری ویزا کے اہل نہیں ہوں گے،اس نئی پیشرفت کا اعلان امریکی شہری اور امیگریشن سروسز ایجنسی نے اپنے ایک اعلامیہ میں کیا، یو ایس سی آئی ایس کے مطابق یہ تبدیلی 3 اکتوبر 2018 کو ایران کے ساتھ 1955 کے معاہدہ کے خاتمے،اقتصادی تعلقات اور قونصلر حقوق کا نتیجہ ہے، ای ون اور ٹو ویزہ سے امریکا کے ساتھ معاہدے میں شریک ممالک کے شہریوں کو بین الاقوامی تجارت اور امریکی کاروبار میں سرمایہ کاری کیلئے ملک میں داخلے کی اجازت ہوتی ہے، یو ایس سی آئی ایس کا کہنا ہے کہ ای ون اور ای ٹو ویزے تجارت اور سرمایہ کاری کے معاہدوں یا پھر متعلقہ ممالک کے شہریوں کے باہمی سلوک کے لئے مخصوص قانون سازی پر مبنی ہیں۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ایرانی شہریوں پر 4کٹیگری میں امریکی ویزے بند
ایرانی شہریوں پر 4کٹیگری میں امریکی ویزے بند
-
Ilyas - جنوری 30, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 27
- 0 minute read


































