
ٹرمپ کے داماد کی قطری حکام سے ملاقات ناکام،قطر نے منفی جواب دے دیا، اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے،عمان کا موقف
اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،انڈونیشا، اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی برقراری ان کے ایجنڈے میں شامل نہیں،تیونس
دوحہ (نیوز ڈیسک) انڈونیشیا، تیونس،قطر اور عمان نے امریکی دباو ¿ مسترد کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ معاہدے سے انکار کردیا ہے ، امریکی صدر کے داماد اور خصوصی نمائندے جیراڈ کشنر نے قطر کے اپنے دورے کے دوران حکام پر زور دیا کہ وہ ٹرمپ کی باقی ماندہ "مختصر صدارتی مدت” کے دوران اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کا اعلان کریں لیکن قطری حکومت کی جانب سے انہیں منفی جواب دیا گیا ،امریکی حکام کی جانب سے رابطے پر عمان نے بھی واضح انکار کردیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں امریکی وفد نے عمانی حکام کے ساتھ ملاقات کی تھی جس میں ا ±سے بتایا گیا ہے کہ عمان اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا ، کویت پہلے ہی اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کے مطالبے کو مسترد کر چکا ہے،ادھر انڈونیشیا کی وزارت خارجہ نے صہیونی ذرائع ابلاغ میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات سے متعلق خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،انڈونیشیا اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا، تیونس کے وزیر اعظم شام المشیشی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی برقراری ان کے ایجنڈے میں شامل نہیں ، امریکی صدر ٹرمپ کے دباو ¿ میں آ کر متحدہ عرب امارات، بحرین،مراکش اور سوڈان اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے سمجھوتے پر دستخط کرچکے ہیں۔


































