انسان پر لازم ہے کہ زندگی میں اپنے واجبات پر عمل کرے، گناہوں سے بچے، خطبہ جمعہ
لاہور(پ ر ) وفا ق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظرمیں نماز جمعہ کے خطبہ میں کہا ہے کہ عام طور پر موت سے عبرت حاصل نہیں کی جاتی ۔کسی دوسرے انسان کی موت سے یہی سمجھا جاتا ہے ،گویا اسی نے مرنا تھا حالانکہ ہر کسی کو ہمیشہ موت کے لئے تیار رہنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ انسان کو ہررات سونے سے پہلے اپنا محاسبہ کرنا چاہئے۔معصومؑ کا حکم بھی ہے کہ اس سے پہلے کہ آپ کا محاسبہ کیا جائے،خود اپنا محاسبہ کرو، انسان اللہ کی لاتعداد نعمتوں کا احساس کرے،سوچے کہ اس کے وجود میں اور باہر کتنی نعمتیں ایسی ہیں جو بے پناہ سرمایہ خرچ کر کے بھی حاصل نہیں کی جاسکتیں لیکن اللہ نے اسے عطا فرمائی ہیں۔اپنے دن بھر کے کاموں کا جائزہ لے۔اچھے کاموں پر شکر اور برائیوں پر توبہ و استغفار کرے۔موت کے لئے تیار رہے۔ان کا کہنا تھاکہ کسی بھی وجہ سے غلط کاریوں کے بعد موت کے وقت مجرموں کی آنکھیں کھل جائیں گی اور اپنے سارے کرتوت نظروں کے سامنے آ جائیں گے۔بے بسی کے عالَم میں موت سے ہمکنار ہو کر قبر میں جائے گا جہاں سانپ، بچھو قسم قسم کی اذیت سے اس کے بدن کو ریزہ ریزہ کر دیں گے
- Home
- خبریں
- قومی خبریں
- انسان ہمیشہ موت کے لئے تیار رہے، اپنا محاسبہ کرے،…
انسان ہمیشہ موت کے لئے تیار رہے، اپنا محاسبہ کرے، حافظ ریاض نجفی
-
Ilyas - مارچ 10, 2021
- قومی خبریں
- 9
- 0 minute read


































