اسرائیل تحقیقات میں تعاون نہ کرنے کا اعلان سے بے نقاب ہو رہا ہے ،قریشی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انسانی حقوق کے معاملے پر پاکستان اور اسرائیل آمنے سامنے آگئے، وزیرِخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کے بیان سے لگتا ہے کہ وہ خوف میں مبتلا ہیں، فلسطین میں مظالم کی تحقیقات ہوتی ہے تو نتن یاہوبے نقاب ہو جائیں گے، اسرائیل نے تحقیقات میں تعاون نہ کرنے کا اعلان کیا ہے تو وہ بے نقاب ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی میں پاکستان نے قرار داد پیش کی، یہ اس کی غیر معمولی کامیابی ہے ،ادھر اسرائیلی وزارت خارجہ کے جنرل مینیجر ایلون یوشپز نے پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ انسانی حقوق کا ’چیمپیئن پاکستان جو عملی طور پر شیشے کے محل میں رہتا ہے، مشرق وسطیٰ کی واحد جمہوریت کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے خصوصی سیشن میں تبلیغ کر رہا ہے، یہ منافقت کی بہترین مثال ہے،انہوں نے ٹوئٹ کے ساتھ امریکی محکمہ خارجہ کی 2020 میں جاری کردہ ایک رپورٹ کا لنک بھی چسپاں کیا ہے، یہ رپورٹ پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق ہے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- انسانی حقوق کے معاملے پر پاکستان اسرائیل آمنے سامنے
انسانی حقوق کے معاملے پر پاکستان اسرائیل آمنے سامنے
-
Ilyas - جون 3, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 10
- 0 minute read


































