Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

انسانی حقوق کی پامالی پرامریکا اور چین میں سخت جھڑپ

امریکا اپنی طرز کی جمہوریت دوسروں پر تھوپنا بند کرے ، امریکا کو اپنے گھر کی جڑوں میں بیٹھی نسل پرستی پر توجہ دینی چاہئے ،الاسکا مذاکرات میں چین کی برہمی
بین الاقوامی برادری میں بھی چین کی پالیسیوں پرتشویش پائی جاتی ہے،،چین دکھاوے کے لیے ذہن بنا کر آیا تھا،اجلاس میں امریکا کے چین پر الزامات
الاسکا(نیوز ڈیسک) بائیڈن انتظامیہ اور چین کے درمیان پہلی ملاقات میں ہی تلخی پیدا ہوگئی، الاسکا میں اجلاس کے دوران امریکا نے ہانگ کانگ اور ڑن جیانگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا، چین نے جواب میں بلیک لائیوز میٹر تحریک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اپنے گھر کی جڑوں میں بیٹھی نسل پرستی پر توجہ دینی چاہئے، امریکاکوایسے وقت پر اپنی طرز کی جمہوریت دوسروں پر نہیں تھوپنا چاہیے جب آس کے اپنے ہی ملک میں بے چینی بڑھ رہی ہے ،چینی حکام نے امریکاپر الزام عائد کیا کہ وہ دیگر ممالک کو چین پر حملہ کرنے کے لیے اکسا رہا ہے،امریکا اب چین کے ساتھ طاقتور کی حیثیت سے بات نہیں کر سکتا، امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ بین الاقوامی برادری میں بھی چین کی پالیسیوں پرتشویش پائی جاتی ہے،چین دکھاوے کے لیے ذہن بنا کر آیا تھا۔ قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ واشنگٹن چین کے ساتھ تنازع نہیں چاہتا لیکن کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے آصولوں کے لیے اپنے لوگوں کے لیے اور اپنے دوستوں کے لیے کھڑے ہوں گے

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular