
واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ افغانستان میں 7 فوجی اڈے حکومت کے حوالے کرنے کے بعد امریکی افواج کے انخلا کا عمل 90 فیصد تک مکمل ہوچکا ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا عمل مرحلہ وار جاری ہے،اب تک ایک ہزار C-17 مال بردار طیاروں کے ذریعے فوجی سازو سامان افغانستان سے باہر منتقل کیا جاچکا ہے ترجمان نے بتایا کہ اب تک 7 فوجی اڈے کابل حکومت کے حوالے کر چکے ہیں جہاں اب افغان فورسز نے مورچے سنبھال لیے ہیں جب کہ بہت سے فوجی آلات ٹھکانے لگانے کے لیے ڈیفنس لاجسٹکس ایجنسی کے حوالے کیے گئے ہیں۔ترجمان نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انخلا کا عمل 90 فیصد مکمل ہوچکا ہے اور امریکی صدر کے حکم کے تحت 11 ستمبر تک آخری کھیپ بھی واپس امریکا پہنچ چکی ہوگی افغانستان سے انخلاء کے بعد بھی فضائی صلاحیت کو برقرار رکھیں گے، مشرق وسطی میں موجود اسٹرائیک گروپ افغانستان کیلئے کار آمد ثابت ہوسکتا ہے، مستحکم، محفوظ افغانستان کیلئے ہماری وابستگی تبدیل نہیں ہوئی،
ہماری وابستگی اب تھوڑی مختلف ہوگی کہ افغانستان کی زمین پر موجود نہیں ہوں گے، امریکی فوج کی کچھ تعداد سفارت کاروں کی حفاظت کیلئے افغانستان میں موجود رہے گی.


































