سعودی عرب کی نئی تجویز، یمن کے خلاف نئی میڈیا وار کا حصہ ہے، یمن کے لوگ سیاست اور عقلمندی میں کافی آگے ہیں اور انھیں سیاسی فریب نہیں دیا جا سکتا
امریکا و اسرائیل زوال کے مرحلے میں پہنچ چکے ہیں، استقامت کا محاذ تاریخ کے سب سے دشوار اور خطرناک مرحلے کو پیچھے چھوڑ چکا ہے،اجتماع سے خطاب
بیروت (نیوز ڈیسک) حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ امریکا اب پہلے کی طرح نہیں رہ گیا ہے بلکہ زوال کے مرحلے میں پہنچ چکا ہے اور اسرائیل بھی اپنے آقا کی ہی طرح زوال اورانتشار کی جانب بڑھ رہا ہے اور یہ وہی چیز ہے جسے قائد انقلاب اسلامی کئی بار زور دے کر کہہ چکے ہیں ، شیخ القاضی احمد الزین کی برسی کے پروگرام سے خطاب میں سید حسن نصراللہ نے کہاکہ اس وقت استقامت کا محاذ تاریخ کے سب سے دشوار اور خطرناک مرحلے کو پیچھے چھوڑ چکا ہے اور اس نے خطروں کے مقابلے میں سنجیدہ اقدامات انجام دیے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کی تقویت کی ہے ، استقامت کے محاذ کی بڑھتی ہوئی طاقت سے اسرائیلی سخت ہراساں ہیں اور جنگ کی دھمکی دے رہے ہیں جبکہ وہ جنگ سے سخت خوفزدہ ہیں،سیدحسن نصراللہ نے یمن میں امن مذاکرات کے بارے میں کہا کہ فریبی میڈیا سعودی عرب کو مظلوم دکھانے کی کوشش کر رہا ہے اور یہ ظاہر کر رہا ہے کہ آل سعود امن کے خواہاں ہیں اور انصاراللہ امن کی پیشکش کو مسترد کر رہا ہے لیکن یمن میں جنگ کے بارے میں سعودی عرب کی نئی تجویز، یمن کے خلاف نئی میڈیا وار کا حصہ ہے، یمن کے لوگ سیاست اور عقلمندی میں کافی آگے ہیں اور انھیں سیاسی فریب نہیں دیا جا سکتا، سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ یمن کے محاصرے کے خاتمے کے بغیر فائر بندی کا مطلب یہ ہے کہ جارح افواج اس بات کی کوشش کر رہی ہیں کہ جو چیز وہ جنگ کے میدان میں حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں اسے سماجی دباو ¿ کے ذریعے حاصل کر لیں ، یمن کے خلاف جنگ کا شیعہ سنی فرقوں سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ جنگ امریکا کی خدمت اور خطے میں اس کی سازشوں کے تناظر میں شروع کی گئی ہے اور امریکی و صہیونی محاذ کے ترکش میں باقی بچا آخری تیرخطے میں فتنہ انگیزی اور یہاں جاری جنگوں کو فرقہ وارانہ رنگ دینا ہے، حسن نصراللہ نے کہا کہ صہیونی ،امریکی محاذ بدستور نیل سے فرات تک کے خواب کو عملی جامہ پہنانا چاہتا ہے، مسئلہ فلسطین کی حقانیت واضح اور ناقابل انکار ہے ،حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ ہر انصاف پسند کو ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے،شام کی جنگ کو دس سال کا عرصہ گزرنے کے بعد شامی عوام کے سامنے اس عالمی جنگ کے حقائق روز بروز مزید کھل کر سامنے آرہے ہیں۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- امریکا و اسرائیل زوال کے مرحلے میں پہنچ چکے ہیں،…
امریکا و اسرائیل زوال کے مرحلے میں پہنچ چکے ہیں، ،سید حسن نصراللہ
-
Ilyas - اپریل 8, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 12
- 0 minute read


































