Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

اقتصادی بائیکاٹ نہ عملی اقدام پرزور،او آئی سی کی روایتی قراراداد

حالات کی خرابی کا ذمہ دار اسرائیل ہے،57 اسلامی ملکوں کی نمائندہ تنظیم او آئی سی نے اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کو روایتی قرارداد منظور کرکے معاملہ نمٹادیا
سلامتی کونسل فوری طور پر اسرائیلی حملے بند کروائے،، مسجد اقصی اور القدس کی حیثیت مسلم امہ کیلئے ریڈ لائن ہے،اسرائیل صورتحال کو مزید بگاڑنے سے باز رہے
جدہ (نیوز ڈیسک) 57 اسلامی ملکوں کی نمائندہ تنظیم او آئی سی نے فلسطین پر اسرائیلی بمباری اور وحشیانہ حملوں کو ایک روایتی قرارداد منظور کرکے نمٹادیا، جبکہ نہ اقتصادی بائیکاٹ کی بات کی گئی نہ کسی اور ایکشن کامطالبہ کیا گیا قرارداد میں کہا گیا کہ حالات کی خرابی کا ذمہ دار مکمل طور پر اسرائیل ہے، مسجد اقصی اور القدس الشریف کی حیثیت مسلم امہ کے لیے ریڈ لائن کی سی ہے اجلاس میں کہا گیا کہ قابض اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ حملے بند کرے، سلامتی کونسل فوری طور پر اسرائیلی حملے بند کروائے اجلاس میں اسرائیل کے توسیعی منصوبے مسترد کرتے ہوئے نوآبادیاتی پالیسی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا قرارداد میں کہا گیا کہ اسرائیل صورتحال کو مزید بگاڑنے سے باز رہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور مقدس مقامات کی بے حرمتی بند کرے قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular