
نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے افغانستان میں انسانی اور سیکیورٹی کی بگڑتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کے حملے اور مختلف علاقوں پر قبضے کے بعد افغان عوام ایک بار پھر پڑوسی ملکوں کا رخ کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ افغانستان میں امریکا اور نیٹو کی شکست خوردہ پالیسیوں اور موجودگی کی طرف کوئی اشارہ کئے بغیر کہا کہ افغان عوام کی دربدری، مالی ذرائع کی متقاضی ہے اور افغانستان کی یہ جنگ مستقبل میں مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان، ہمیشہ اس بات کی نشاندہی کرتے رہے ہیں کہ افغانستان میں اس گروہ کو نظرانداز کئے جانے کا نتیجہ، جنگ و بدامنی کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔


































