Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

افغانستان میں جیل پر حملہ، 3 افراد ہلاک

مسلح افراد کے جلال آباد شہر میں ایک جیل پر حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے جبکہ متعدد قیدیوں کے فرار ہونے کی اطلاعات ہیں۔ افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی گارڈز پر فائرنگ سے پہلے مسلح افراد نے جلال آباد شہر میں جیل کے باہر بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے جیل پر حملے کی تصدیق کی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 3 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس اور خصوصی دستوں کو جائے وقوعہ پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح ﷲ مجاہد نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ ہمارا حملہ نہیں ہے۔ ہمارے جنگجوؤں کو ابھی تک حملے کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ تاہم داعش نے جیل پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جلال آباد جیل میں اس وقت ایک ہزار 700 قیدی ہیں اور ان میں بیشتر داعش اور طالبان کے جنگجو ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular