Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کو تسلیم کرنے پر مراکش اورسوڈان پر امریکی نوازشات

امریکا نے اسرائیل سے تعلقات کے بدلے مراکش کی مغربی صحارا پر عملداری تسلیم کرلی، امریکا مراکش کو ایک ارب ڈالر کے ہتھیاربھی فروخت کرے گا
 اسرائیل کو تسلیم کرنے پر سوڈان دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کی فہرست سے خارج،نائن الیون متاثرین کو 70کروڑ ہرجانہ کی بھی پیشکش
واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکا نے اسرائیل کو تسلیم کرنے پر مغربی صحارا پر مراکش کی عملداری تسلیم کرلی جبکہ اسے ایک ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کئے جائیں گے جبکہ سوڈان کو 23سال بعد دہشت گرد وں کی فہرست سے خارج کردیا،تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افریقی عرب ملک مراکش اور اسرائیل کے درمیان بھی معاہدہ کرانے میں کامیاب ہوگئے ، اسرائیل سے تعلقات کے بدلے مراکش کی مغربی صحارا پر عملداری تسلیم کرلی گئی حالانکہ یہ علاقہ بین الاقوامی قوانین کے تحت متنازع سمجھا جاتا ہے ، اس کے علاوہ امریکا مراکش کو ایک ارب ڈالر کے ہتھیاربھی فروخت کرے گا،امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ مراکش اور اسرائیلی حکومت کے درمیان 60 سال سے تعلقات قائم ہیں جنہیں اب معمول پرلانے کا اعلان کیا گیا ہے، 1956 میں فرانس سے آزادی حاصل کرنے کے بعد مراکش نے یہودیوں کی نقل مکانی پر پابندی لگادی تھی تاہم اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ذریعے یہودیوں کی اسمگلنگ کا سلسلہ جاری رہا،اردن کے بعد مراکش اسرائیل کو تسلیم کرنے والا چھٹا عرب ملک ہے ،ادھر امریکا نے اسرائیل کو تسلیم کرنے پر سوڈان کو باضابطہ طور پر دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے جبکہ ٹرمپ انتظامیہ نے نائن الیون کے متاثرین کو سوڈان کیخلاف مقدمہ واپس لینے پر 70کروڑ ڈالر ہرجانہ اداکرنے کی بھی پیشکش کی ہے تاکہ سوڈان اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ کو بچایا جاسکے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular